لاہور؛ گنگا رام ہسپتال میں ڈیوٹیاں تبدیل کرنے پر نرسز سراپا احتجاج

لاہور؛ گنگا رام ہسپتال میں ڈیوٹیاں تبدیل کرنے پر نرسز سراپا احتجاج لاہور(جاوید اقبال سے) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے گنگارام ہسپتال میں ڈیوٹیاں تبدیل کرنے پر جھگڑے پر نرسز سراپا احتجاج بن گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق نرسز نے وی سی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی آفس کا گھیراﺅ کر لیااوروی سی پروفیسر خالد مسعود گوندل کےخلاف نعرے بازی کی۔ ہسپتال ذرائع کاکہناہے کہ معاملہ نرسز کی ڈیوٹیاں تبدیل کرنے پر پیدا ہوا،ڈیوٹیاں تبدیل کرنے پر ڈپٹی نرسنگ سپرنٹنڈنٹ اور ڈاکٹرز کے مابین تلخ کلامی ہوئی۔  پروفیسر خالد مسعود گوندل نے معاملہ کو نمٹانے کی کوشش کی توپروفیسر خالد معسود گوندل اور ڈپٹی نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہو گیا جس پر نرسز نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی حمایت میں احتجاجاً ہڑ تال کردی۔ مزید : تعلیم و صحت -علاقائی -پنجاب -لاہور –
Source : https://dailypakistan.com.pk/01-Dec-2022/1515308

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں