حکومت نے بیمار شہریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے کی تیاری کر لی ادویات مہنگی کرنے کیلئےکمیٹی قائم

حکومت نے بیمار شہریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے کی تیاری کر لی، ادویات مہنگی کرنے …  اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فارما سیوٹیکل کمپنیوں کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر وزیراعظم شہباز شریف نے کمیٹی قائم کر دی۔ نجی ٹی وی چینل “جیو نیوز”کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے  ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے کمیٹی قائم کرنے  کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے،  اعلامیے کے مطابق حکومت کی جانب سے کمیٹی کی سربراہی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کریں گے جبکہ وزیر صحت عبدالقادر پٹیل، ایازصادق اور دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیدار بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق کمیٹی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے مطالبات کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گی، اعلیٰ سطح کی کمیٹی ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 ءکا بھی ازسرنو جائزہ لے گی.وفاقی حکام کے مطابق پاکستانی فارماسیوٹیکل انڈسٹری نے تمام ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا ہے تاہم ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے بنائی گئی کمیٹی کا تاحال کوئی اجلاس نہیں بلایا گیا۔ مزید : اہم خبریں -قومی -تعلیم و صحت –
Source : https://dailypakistan.com.pk/30-Nov-2022/1514876

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں