کورونا وائرس کے حملے سے مزید ایک مریض جان کی بازی ہار گیا

کورونا وائرس کے حملے سے مزید ایک مریض جان کی بازی ہار گیا  لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، ملک بھر میں جاں لیوا وائرس سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا۔  تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت کے مطابق (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 3 ہزار248 ٹیسٹ کئے گئے، 22 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ موذی مرض سے متاثرہ 32 مریضوں کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔  این آئی ایچ رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.68 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ ایک مریض جاں بحق ہو گیا ہے۔ مزید : تعلیم و صحت -کورونا وائرس –
Source : https://dailypakistan.com.pk/29-Nov-2022/1514461

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں