محکمہ موسمیات کی پنجاب سندھ اور خیبر پختونخوا میں دھند کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا میں دھند کی پیشگوئی اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنےکی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کےروز  پنجاب کے اضلاع  فیصل آباد،جہلم، لاہور،منگلا،حافظ آباد،جوہر آباد،سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، سرگودھا، اوکاڑہ، بھکر ، ساہیوال، بہاولپور، لیہ اورملتان میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ صوبے  کے دیگر اضلاع میں موسم خشک اور سرد جبکہ خطہ ٔ پوٹھوہار، مری ، گلیات اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش اور  بوندا باندی کا امکان ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلوداورموسم سرد رہنے کے علاوہ بوندا باندی کی توقع ہے۔ صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا   تاہم سکھر ، لاڑکانہ ، موہنجو داڑو، شہید بینظیر آباد اورگردو نواح میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ مانسہرہ،ابیٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، چترال، دیر، کوہستان اور سوات میں چند مقامات پر بارش ا ور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی  ہے ۔ رات اور صبح کے اوقات میں پشاور، مردان، رشکئی، نوشہرہ،صوابی اور ڈی آئی خان میں دھند پڑنے کی توقع ہے۔ بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان کے اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید سرد رہے گا۔ تاہم کوئٹہ،زیارت ، چمن اور پشین میں ہلکی بارش اور  بوندا باندی کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے  کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔  گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ مزید : اہم خبریں -ماحولیات –
Source : https://dailypakistan.com.pk/09-Dec-2022/1518151

اپنا تبصرہ بھیجیں