پلاسٹک سرجری پر 16 سال قبل کی گئی تنقید جیکولین فرنینڈس کو مہنگی پڑ گئی 

پلاسٹک سرجری پر 16 سال قبل کی گئی تنقید جیکولین فرنینڈس کو مہنگی پڑ گئی  ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس  کو 16 سال قبل کاسمیٹک سرجری پر کی گئی تنقید مہنگی پڑ گئی ۔ جیکولین فرنینڈس نے سال 2006 میں مقابلہ حسن جیتنے  کے بعد کاسمیٹک سرجری پر تنقید کی تھی ، مس یونیورس سری لنکا کا ٹائٹل جیتنے کے بعد جیکولین نے کہا تھا کہ خواتین کی خوبصورتی کو سراہنا چاہئے  مگر کاسمیٹک سرجری مقابلہ حسن کے تصور کے خلاف ہے۔ ان  دنوں جیکولین فرنینڈس کا یہ ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس کے ساتھ لوگ جیکولین کی خوبصورتی کا راز بھی کاسمیٹک سرجری کو ہی قرار دے رہے ہیں ۔صارفین کی جانب سے کہا گیا کہ جیکولین نے خود پلاسٹک سرجری کرا لی جس کی وجہ سے اب انہیں پہچاننا مشکل ہو گیا ہے ۔ مزید : تفریح –
Source : https://dailypakistan.com.pk/07-Dec-2022/1517700

اپنا تبصرہ بھیجیں