ایران میں پورےحجاب کے ساتھ جاؤں گی اداکارہ سحر شنواری

” ایران میں پورےحجاب کے ساتھ جاؤں گی”، اداکارہ سحر شنواری پشاور(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والی پاکستانی اداکارہ سحر شنواری نے  ٹویٹر پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  ” میں ایران کی اسلامی حکومت کی حمایت کے لیے پورے حجاب کے ساتھ ایران جاؤں گی”۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اداکارہ سحر شنواری نے باحجاب ایران جانے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی  ٹوئٹ میں لکھا  ہے کہ  “حجاب کوئی بری چیز نہیں ہے، برائے مہربانی اس کو بدنام کرنا بند کریں”۔ InshAllah I will go to Iran with full hejab to support Islamic government of Iran. Hejab is not a bad thing. Please stop damonizing it ✌️#GreatSatan pic.twitter.com/2gSDnYfqpQ — Sehar Shinwari (@SeharShinwari) December 6, 2022 واضح رہے کہ اداکارہ سحر شنواری اپنی روز مرہ کی زندگی میں حجاب نہیں پہنتیں، انہوں نے یہ اعلان ایرانی حکومت کی حمایت میں کیا ہے۔  اس سے قبل ایک اور ٹوئٹ میں اداکارہ  نے کہا کہ”سچ سچ بتائیں کہ وہ  حجاب میں کیسی لگ رہی ہوں؟ اگر اُن کی باحجاب تصویر کو 10 ہزار ٹوئٹر صارفین نے ری ٹوئٹ کیا تو وہ ہمیشہ کے لیے حجاب پہن لیں گی۔ سچ سچ بتاؤ میں ہجاب میں کیسی لگ رہی ہوں ؟ اگر اس ٹویٹ پر 10 ہزار ریٹویٹ آگئے تو میرا وعدہ ہے میں ہمیشہ کرونگی ???? pic.twitter.com/14yNiQuBwW — Sehar Shinwari (@SeharShinwari) December 4, 2022 یاد رہے کہ مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف مظاہروں میں حجاب قانون کی تبدیلی کے مطالبات کیے جا رہے تھے۔ ایرانی پارلیمنٹ نے حجاب قانون کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔جس پر ایران نے عندیہ دیا ہے کہ” وہ ملک میں رائج حجاب قانون میں تبدیلی پر غور کر رہے ہیں”. جس کے خاتمے کے لیے ملک بھر میں مہسا امینی کی پولیس کی حراست میں ہلاکت کے بعد سے پُرتشدد احتجاج جاری ہیں۔ مزید : تفریح –
Source : https://dailypakistan.com.pk/07-Dec-2022/1517673

اپنا تبصرہ بھیجیں