سینئر اداکارہ صبا فیصل نے بیٹے بہو سے تعلق ختم کرنیکا اعلان کردیا

سینئر اداکارہ صبا فیصل نے بیٹے بہو سے تعلق ختم کرنیکا اعلان کردیا کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کی نامور سینئر اداکار صبا فیصل نے اپنے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سے تعلق ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ کچھ عرصہ قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ صبا فیصل کے بیٹے اور بہو کے درمیان طلاق ہوچکی ہے جس کی اداکار نے تردید کی تھی لیکن اب انہوں نے بیٹے اور بہو سے لاتعلقی کا بتادیا ہے۔صبا فیصل نے انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ ‘میں نے اپنے گھر کے نجی معاملات کا یوں کبھی تذکرہ نہیں کیا لیکن اب مجبوراً کرنا پڑ رہا ہے، لوگ مجھے نیہا کی سوشل میڈیا پوسٹس پر گالیاں دے رہے ہیں ،میں نے بہت ہی خوبصورت زندگی گزاری ہے’۔ اداکارہ نے کہا ‘جب کسی خاندان میں نیہا جیسی منفی عورت آجاتی ہے تو گھر ٹوٹتے ہیں، میں پچھلے چار سال سے بیٹے کی وجہ سے بہت مشکل زندگی گزار رہی ہوں، میں یہ ہی سوچتی رہی کہ بیٹا ایسی عورت کے ساتھ کیسے زندگی گزارے گا، میں زیادہ تفصیل میں نہیں جاؤں گی لیکن آپ لوگ اس ویڈیو سے اندازہ لگاسکتے ہیں’۔ انہوں نے کہا ‘بس اتنا کہوں گی کہ میرا نیہا سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے، بیٹے نے اسی کے ساتھ رہنا ہے اس لیے اس سے بھی میرا، میری بیٹی اور شوہر کا بھی کوئی تعلق نہیں ہے، بہت سے سوشل میڈیا پیجز نے نیہا کی پوسٹس شیئر کیں لیکن میں اور میری بیٹی سعدیہ فیصلہ اسی لیے خاموش رہے کہ ہم کچھ بھی بولتے ہیں تو بات وائرل ہوجاتی ہے’۔ اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ‘اگر میں باتوں کی گہرائی میں گئی تو لوگ تھو تھو کریں گے، اسی لیے میں صرف یہ ہی کہہ رہی ہوں’۔ مزید : تفریح –
Source : https://dailypakistan.com.pk/07-Dec-2022/1517636

اپنا تبصرہ بھیجیں