اداکارہ ثمررانا فراڈ کیس میں گرفتار 

اداکارہ ثمررانا فراڈ کیس میں گرفتار  لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اداکارہ ثمررانا کو فراڈ کیس میں گرفتار کرلیاگیا۔ نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق اداکارہ ثمر رانا کو تھانہ اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن نے گرفتار کر لیا ،ثمررانا پر چھبیس لاکھ روپے کے فراڈ کا کیس تھا جس کی ضمانت ہائی کورٹ سے منسوخ ہو گئی ۔ ضمانت منسوخ ہونے پر ثمر رانا کو اقبال ٹاؤن پولیس نے گرفتار کرکے تھانہ لٹن روڈ خواتین کی حوالات بند کردیا ۔ اداکارہ نے شہری سید کلیم علی شاہ سے مکان فروخت کرنے کیلئے چھبیس لاکھ روپے لئے لیکن گھر نہ دیا،ثمر رانا پر مختلف افراد سے فراڈ کرنے کی دس سے زائد ایف آئی آر کٹ چکی ہیں۔ مزید : تفریح -علاقائی -پنجاب -لاہور –
Source : https://dailypakistan.com.pk/07-Dec-2022/1517627

اپنا تبصرہ بھیجیں