فلم کی شوٹنگ میں 3 زور دار تھپڑ  کھاکر اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا شکتی کپور کا دلچسپ انکشاف  

فلم کی شوٹنگ میں 3 زور دار تھپڑ  کھاکر اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا ، … ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے سینئر اداکار شکتی کپور نے  انکشاف کیا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر تین زبردست تھپڑ کھانے کے بعد میں نےا داکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔  دی کپل شرما شو کے دوران شکتی کپور نے ماضی کے دلچسپ واقعات کا تذکرہ کیا اسیدوران انہوں نے کہا کہ  1983  میں فلم موالی میں کام کیا ، جب میں اپنی فلم کا پہلا شاٹ کر رہا تھا تو اداکار قادر خان نے تھپڑ مارا، ان کا ہاتھ اس قدر بھاری اور سخت تھا کہ میں سنبھل نہ پایا اور زمین پر گر گیا ، اس کے بعد اگلے شاٹ میں ایرونا ایرانی کے تھپڑ نے پھر زمین چاٹنے پر مجبور کر دیا ، یہی چیز جب تیسری بار بھی ہوئی تو میں قادر خان کے قدموں میں گر گیا اور  منت کرنے لگا کہ مجھے واپسی کی ٹکٹ کرا دیں۔  شکتی کپور نے بتایا کہ  میری پہلی فلم ستے پہ ستا تھی جو اداکار گوفی پینٹال کیساتھ تھی ، اسی فلم کے بعد  راج سپی نے شکتی کپور سے مزاحیہ کردار کیلئے  رابطہ کیا تھا۔  مزید : تفریح –
Source : https://dailypakistan.com.pk/06-Dec-2022/1517290

اپنا تبصرہ بھیجیں