دلجیت دوسانج نے حکومت کو سدھوموسے والا کے قتل کا ذمہ دار قرار دے دیا

دلجیت دوسانج نے حکومت کو سدھوموسے والا کے قتل کا ذمہ دار قرار دے دیا چندی گڑھ(مانیٹرنگ ڈیسک) مشرقی پنجاب کے معروف گلوکار و اداکار دلجیت دوسانج نے حکومت کو آنجہانی سدھوموسے والا کے قتل کا مورد الزام ٹھہرا دیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق دلجیت دوسانج نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ فنکار کبھی کسی کے ساتھ برا نہیں کرتا۔ موسے والا کا قتل حکومت کی غلطی تھی۔ دلجیت نے کہا کہ یہ 100فیصد سرکار کی نالائقی ہے۔ یہ سیاست ہے اور سیاست بہت گندی ہے۔ ہم دعا ہی کر سکتے ہیں کہ ان کو انصاف ملے اور ایسا کوئی سانحہ آئندہ نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ فنکار پہلے بھی قتل ہوتے رہے ہیں۔ مجھے یاد ہے، جب میں نے گانا شروع کیا تو کئی طرح کی مشکلات آئیں۔ دلجیت نے کہا کہ لوگ حسد کرتے ہیں کہ یہ شخص کیسے اتنا کامیاب ہو رہا ہے لیکن کسی کو قتل ہی کر دینا۔۔۔ میں نہیں جانتا۔ میرے نزدیک یہ سیاست ہے اور موسے والا کا قتل سو فیصد حکومت کی غلطی ہے۔ مزید : تفریح –
Source : https://dailypakistan.com.pk/05-Dec-2022/1516827

اپنا تبصرہ بھیجیں