لڑکیوں کی ڈانس ویڈیوز وائرل کرکے ہم خود اپنے معاشرے کو زہریلا کر رہے ہیں رابی پیرزادہ

“لڑکیوں کی ڈانس ویڈیوز وائرل کرکے ہم خود اپنے معاشرے کو زہریلا کر رہے ہیں”، … کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاکستانی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے  لڑکیوں کی ڈانس ویڈیوز کو وائرل کرنے اور مردوں کے عورتوں کی نقل کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ” ہم اپنے معاشرے کو  خود زہریلا کر رہے ہیں”۔ رابی پیرزادہ نے حال ہی میں  مشہور ٹی وی اینکر و میزبان وسیم بادامی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی ۔جہاں رابی پیرزادہ  نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی  ڈانسنگ ویڈیوز پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  “ہم بحیثیت معاشرہ تنزلی کی طرف گامزن ہیں کیونکہ ہم ایسے مردوں کو آئیڈیل بنا رہے ہیں جو خواتین کی نقل کرتے ہیں اور خواتین رقص کرکے مشہور ہو رہی ہیں”۔رابی پیرزادہ نےکہا کہ” ایسی  چیزیں ہمیں نہیں کرنی چاہیے، جو ہمارا معاشرہ خراب کر رہی ہوں، ہم خود لوگوں کو وائرل کر دیتے ہیں جو لڑکے خواتین کی طرح باتیں کرتے ہیں ہم انہیں ایک لیول پر لے جاتے ہیں اور جو خواتین ڈانس کرتی ہیں ہم انہیں وائرل کر دیتے ہیں”۔ انہوں نے  میزید کہا کہ” ہم خود اپنے معاشرے کو آنے والی نسل کیلئے زہریلا کر رہے ہیں”۔ یاد رہے کہ سابقہ گلوکارہ  رابی پیر زادہ سوشل میڈیا پرنازیبا ویڈیو وائرل ہونے کہ بعد شوبز انڈسٹری کو  خیرباد کہہ چکی ہیں ، اب وہ ایک مصور اور خطاط ہیں جو قرآن پاک  پڑھاتی ہیں۔ مزید : تفریح –
Source : https://dailypakistan.com.pk/05-Dec-2022/1516789

اپنا تبصرہ بھیجیں