دی لیجنڈ آف مولا جٹ بھارت میں کب ریلیز ہونے کا امکان ہے ؟ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کر دیا

“دی لیجنڈ آف مولا جٹ” بھارت میں کب ریلیز ہونے کا امکان ہے ؟ بھارتی میڈیا نے … ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی نیوز ویب بالی وڈ ہنگامہ نے دعویٰ کیا ہے کہ فواد خان کی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ 23 دسمبر کو بھارت میں ریلیز ہونے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ اگر فلم کرسمس کے موقع پر ریلیز  ہوئی تو اس کا رنویر سنگھ کی فلم’سرکس‘ سے مقابلہ ہوگا۔زی سٹوڈیو ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو بھارت میں ریلیز کرنے پر کام کررہا ہے اور اگلے ہفتے تک ریلیز کی حتمی تاریخ سامنے آجائے گی۔ایکشن پنجابی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے صرف ڈیڑھ ماہ میں 200 کروڑ روپے کی کمائی کرکے پاکستانی باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ “دی لیجنڈ آف مولا جٹ” کو تقریباً 70 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا تھا اور اس کی تیاری میں 5سال تک کا وقت لگا تھا مگر فلم نے محض ڈیڑھ ماہ میں بجٹ سے دگنی کمائی کی۔یہ فلم 1979 ءمیں ریلیز ہونے والی ’مولا جٹ‘ کا نیا ورژن ہے، جس میں حمزہ علی عباسی، فواد خان، ماہرہ خان اور حمیمہ ملک سمیت دیگر افراد نے کام کیا، اس کی ہدایات بلال لاشاری نے دیں جب کہ اسے عمارہ حکمت نے پروڈیوس کیا۔ مزید : تفریح –
Source : https://dailypakistan.com.pk/04-Dec-2022/1516408

اپنا تبصرہ بھیجیں