بھارتی گلوکارجوبن نوٹیال سیڑھیوں سے گِر کر زخمی کہنی اور پسلیاں ٹوٹ گئیں

بھارتی گلوکارجوبن نوٹیال سیڑھیوں سے گِر کر زخمی، کہنی اور پسلیاں ٹوٹ گئیں ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی معروف  گلوکار  جوبن نوٹیال سیڑھیوں سے گِر کر زخمی ہوگئے، کہنی اور پسلیاں ٹوٹ گئیں۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق گلوکار  جوبن نوٹیال ممبئی میں سیڑھیوں سے گِر پڑے تھے جس کے بعد وہ  شدید زخمی ہوگئے اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔گلوکار کے منیجر نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ” اس حادثے میں جوبن کے سر پر چوٹیں آئی ہیں، اس کے علاوہ ان کی دائیں کہنی اور پسلیاں فریکچر ہوگئی ہیں۔جوبن نوٹیال کا طویل آپریشن ہوا جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں ہاتھ زیادہ نا ہلانے کا مشورہ دیا ہے۔ دوسری جانب گلوکار نے آپریشن کے بعد ہسپتال میں  سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کر کے مداحوں کو اپنی طبیعت سے آگاہ کیا  ہے۔پوسٹ کے کیپشن میں جوبن نے مداحوں کی دعاوں کیلئے شکریہ ادا کرتے ہوئے  لکھا کہ “خدا مجھے اوپر سے دیکھ رہا تھا، اور اسی نے اس جان لیوا حادثے میں میری جان بچائی”۔جوبن نے بتایا کہ” انہیں ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے اور وہ صحتیابی کے مراحل میں ہیں”۔ Thank you all for your blessings. God was watching over me, and saved me in that fatal accident. I’ve got discharged and am recovering well. Thank you for your never ending love and warm prayers ????. pic.twitter.com/OCP7NRkdSa — Jubin Nautiyal (@JubinNautiyal) December 2, 2022 یاد رہے کہ جوبن نوٹیال  پاکستانی گانوں کو کاپی کرنے کی وجہ سے آئےدن خبروں کا حصہ بنے رہتے ہیں حال ہی میں ان کا گانا “مانیکے” ریلیز ہوا ہے۔جوبن کو  پاکستانی گانے” بول کفارہ کیا ہوگا “اور استاد نصرت فتح علی خان کی مشہور زمانہ قوالی “غم ہے یا خوشی ہے تو میری زندگی ہے تو” کی نقل کر کےگانے ریلیز کرنے کے بعد شہرت حاصل ہوئی ہے۔ مزید : تفریح –
Source : https://dailypakistan.com.pk/03-Dec-2022/1516072

اپنا تبصرہ بھیجیں