پاکستان کے معروف اداکار افضال احمد انتقال کرگئے

پاکستان کے معروف اداکار افضال احمد انتقال کرگئے لاہور ( فلم رپورٹر)ٹی وی، فلم اور تھیٹر میں اپنی اداکاری سے مداحوں کو گرویدہ بنانے والے لیجنڈ اداکار افضال احمد آج دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں ۔  جنرل ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اداکار افضال احمد کو برین ہیمریج کے باعث یکم دسمبرکو ہسپتال لایاگیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے، چند سال پہلے افضال احمد کو فالج کا اٹیک ہوا تھا اس کے باعث وہ مشکلات میں زندگی گزار رہے تھے۔اداکار افضال احمد اور قوی خان کی جوڑی نے شہرت حاصل کی، وہ  “افضال چٹہ “کے نام سے مشہور تھے، انہوں نے” جزیرہ، چل سو چل” سمیت متعدد  ڈراموں اور  200 سے زائد فلموں  میں کام کیا,ان کی مشہور فلموں  میں “شعلے، شریف بدمعاش، وحشی جٹ، عشق نچاوے گلی گلی” اور دیگر کئی فلمیں شامل ہیں۔ مزید : تفریح –
Source : https://dailypakistan.com.pk/02-Dec-2022/1515633

اپنا تبصرہ بھیجیں