شاہ رخ خان نے سعودی عرب کی وزارت ثقافت کا شکریہ ادا کرد یا

شاہ رخ خان نے سعودی عرب کی وزارت ثقافت کا شکریہ ادا کرد یا ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان  نے اپنی فلم “ڈنکی” کی شوٹنگ مکمل ہونے پر اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر سعودی وزارت ثقافت کا شکریہ اداکیا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق  بالی ووڈ سٹارشاہ رخ خان  نےسوشل میڈیا  ایپ انسٹاگرام پر سعودی عرب سے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں کنگ خان  کو سعودی عرب میں فلم “ڈنکی” کی شوٹنگ خوشگوار انداز میں مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں کنگ خان سعودی عرب کے ایک ایسے مقام پر نظر آرہے ہیں جہاں ایک بڑا میدان اور پہاڑ نظر آرہا ہے۔ویڈیو کے آغاز میں سعودی کی لوکیشن نظر آرہی ہے جس کے بعد شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ “سعودی عرب میں  “ڈنکی “جیسی فلم کی شوٹنگ کا شیڈول ختم کرنے سے بہتر کوئی احساس نہیں ہوسکتا۔ شوٹنگ کے لئے بہترین مقام فراہم کرنے اور بہترین مہمان نوازی کا شکریہ۔ شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ “میں راج صاحب (راج کمار ہیرانی) ، فلم کی پوری کاسٹ اور عملے کی جانب سے سعودی عرب کی وزارت ثقافت اور ان تمام لوگوں کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ڈنکی کی شوٹنگ میں مدد کی”۔ واضح رہے کہ فلم “ڈنکی ” کے ہدایتکار راج کمار ہیرانی ہیں جنہوں نے ” پی کے”، “3 ایڈیٹس” اور” سنجو” جیسی فلموں  میں کام کیا ۔، شاہ رخ خان پہلی مرتبہ راج کمار ہیرانی کی فلم میں کام کررہے ہیں. فلم “ڈنکی” اگلے سال  22 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ مزید : تفریح –
Source : https://dailypakistan.com.pk/01-Dec-2022/1515304

اپنا تبصرہ بھیجیں