سلمان خان کی انگوٹھی نے نئی بحث چھیڑ دی

سلمان خان کی انگوٹھی نے نئی بحث چھیڑ دی ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ سٹار سلمان خان کی انگلی میں موجود انگوٹھی نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے اور کئی صارفین کا کہنا ہے کہ “دبنگ خان نے منگنی کرلی ہے”۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق بالی ووڈ اداکار  سلمان خان ان دنوں ابوظبی میں آئیفا ایوارڈز کی تقریب کے لیے موجود ہیں جہاں سے چند تصاویر سوشل میڈیا پر  وائرل ہو رہی ہیں، جو سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔  پروگرام سے قبل اداکار نے ساتھی فنکاروں کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کی جس میں سلمان خان کا ہاتھ نگاہوں کا مرکز بن گیا، لیکن اس مرتبہ اس کی وجہ ہاتھ میں موجود بریسلیٹ نہیں بلکہ ایک انگوٹھی ہے۔ دبنگ خان کے ہاتھ کی درمیانی انگلی میں پہنی  اس انگوٹھی کو دیکھ کر مداح چونک گئے اور یہ خیال کرنے لگے کہ سلمان خان نے منگنی کرلی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  سلمان خان نے منگنی نہیں کی بلکہ یہ انگوٹھی ان کے والد سلیم خان نے بطور تحفہ دی ہے۔ ایسی ہی انگوٹھی سلیم خان نے  سلمان خان کے بھائیوں   ارباز خان اور سہیل خان کو بھی تحفے میں دی تھی۔ مزید : تفریح –
Source : https://dailypakistan.com.pk/01-Dec-2022/1515312

اپنا تبصرہ بھیجیں