بھارت میں شادی کے منڈپ پر ہی دلہن نے شادی ختم کرانے کیلئے پولیس بلا لی حیران کن وجہ سامنے آ گئی

بھارت میں شادی کے منڈپ پر ہی دلہن نے شادی ختم کرانے کیلئے پولیس بلا لی ، حیران … نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ریاست اتر پردیش  میں دلہن نے شادی کے فوراً بعد دلہے کے  ساتھ جانے سے انکار کر دیا  اور  ساتھ ہی شادی ختم کرانے کیلئے  پولیس کو بھی بلا لیا۔ تفصیلات کے مطابق شادی کے موقع پر سٹیج پر سب کے سامنے دُلہے نے دُلہن کا بوسہ لے لیا ، جو کہ دُلہن کو پسند نہ آیا اور لڑکی نے فوراًشادی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، بھارتی میڈیا کے مطابق شادی میں ہندو رسم و رواج کے مطابق دلہا دلہن کی جانب سے ایک دوسرے کو  پھولوں کا ہار پہنانے کی رسم جاری تھی، اس موقع پر دلہے کی جانب سے سٹیج پر سب کے سامنے دلہن کو بوسہ دیا گیا جو دلہن کو پسند نہیں آیا اور اس نے سٹیج سے اتر کر پولیس کو بلوالیا۔  بھارتی میڈیا کے مطابق 23 سالہ دلہن نے پولیس کو شکایت کرتے ہوئے کہا کہ دلہے نے اپنی دوستوں سے لگائی گئی شرط جیتنے کیلئے سب کے سامنے بوسہ دیا لہٰذا وہ دلہے کے کردار کے حوالے سے شش و پنج میں مبتلا ہوگئی ہے، دلہن کی جانب سے شادی ختم کرنے پر پولیس نے دونوں خاندانوں کے درمیان صلح کروانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہی۔ بعد ازاں پولیس دونوں خاندانوں کو تھانے لے گئی جہاں تفصیلات بتاتے ہوئے دلہن کا کہنا تھا کہ “دلہے نے انہیں اسٹیج پر غیر مناسب طریقے سے چھوا جو انہوں نے نظر انداز کردیا اور پھر دلہے کی جانب سے سب کے سامنے بوسہ دیا گیا جس پر انہوں نے شرمندگی محسوس کی”۔ دلہن کا مزید کہنا تھا کہ” دلہے نے سب کے سامنے میری عزت نفس کی پرواہ نہیں کی تو وہ مستقبل میں کیسے برتاؤ کرے گا؟ اس لیے اس نے دلہے کے ساتھ نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے”،پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے دونوں خاندانوں کو سوچنے کا کچھ وقت دیا گیا ہے جس کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گا۔ مزید : تفریح –
Source : https://dailypakistan.com.pk/01-Dec-2022/1515290

اپنا تبصرہ بھیجیں