جیوری کے چئیر مین نے بھارتی فلم کشمیر فائلز کو بیہودہ اور پروپیگنڈا قرار دے دیا

جیوری کے چئیر مین نے بھارتی فلم “کشمیر فائلز” کو بیہودہ اور پروپیگنڈا قرار …  ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) کی جیوری کے چیئرمین نواڈ لیپڈ نے بالی ووڈ فلم “دی کشمیر فائلز” کو بیہودہ اور پروپیگنڈا قرار دے دیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق جیوری انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا  (آئی ایف ایف آئی )کے سربراہ اسرائیلی فلم ساز نواڈ لیپڈ کا کہنا ہے کہ” “دی کشمیر فائلز  “کو جیوری میں دیکھ کر دھچکا لگا”۔انہوں نے کہا کہ “”دی کشمیر فائلز “ایک پروپیگنڈہ اور بیہودہ فلم ہے، ایسی فلم کو نیشنل ایوارڈ ملنا انتہائی حیران کُن ہے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ” میں اپنے تاثرات کو آپ کے ساتھ یہاں اسٹیج پر شیئر کرنے میں مکمل طور طمانیت محسوس کررہا ہوں”۔ #Breaking: #IFFI Jury says they were “disturbed and shocked” to see #NationalFilmAward winning #KashmirFiles, “a propoganda, vulgar movie” in the competition section of a prestigious festival— organised by the Govt of India. ???? Over to @vivekagnihotri sir… @nadavlapi pic.twitter.com/ove4xO8Ftr — Navdeep Yadav (@navdeepyadav321) November 28, 2022 واضح رہےکہ “دی کشمیر فائلز “مقبوضہ کشمیر کے پنڈتوں کی روداد پر مبنی فلم ہے جس میں 1990 کے دوران پنڈتوں کے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتیوں کو دکھایا گیا ہے۔فلم “دی کشمیر فائلز” کو بی جے پی کی طرف سے مکمل حمایت حاصل رہی اور بھارت کی مختلف ریاستوں میں اسے ٹیکس فری قرار دیا گیا اور یہ باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔یہاں تک کہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اور یونین ہوم منسٹر امت شاہ نے بھی فلم کی بہت تعریفیں کی تھیں۔ فلم میں کشمیری مسلمانوں کو  دہشت گرد کے طور پر پیش کیا گیا ہے ۔”دی کشمیر فائلز “پر مسلمانوں کے ساتھ ساتھ کشمیری پنڈتوں نے بھی اعتراضات کیے ہیں۔ یاد رہے کہ “دی کشمیر فائلز “رواں برس 11 مارچ کو ریلیز کی گئی تھی۔ مزید : تفریح –
Source : https://dailypakistan.com.pk/29-Nov-2022/1514527

اپنا تبصرہ بھیجیں