بھارت میں فلم کی شوٹنگ کے دوران پولیس کا چھاپہ 17 غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا

بھارت میں فلم کی شوٹنگ کے دوران پولیس کا چھاپہ، 17 غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا ممبئی (ویب ڈیسک) ممبئی کی پولیس نے ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے 17 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیاہے۔ تمام غیر ملکی بالی ووڈ فلم کے عملے کا حصہ ہیں جبکہ گرفتار کئے گئے افراد میں سے 10 خواتین اور 7 مرد شامل ہیں۔ممبئی کے دہیسر پولیس سٹیشن میں تعینات سینیئر افسران نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’پولیس اہلکاروں نے کوکنی پاڑہ نامی علاقے میں چھاپہ مارا۔ اس دوران وہاں ایک فلم کی شوٹنگ چل رہی تھی۔ وہاں بہت سے غیر ملکی شہری موجود تھے، پولیس نے ان سب کے سفری کاغذات کی جانچ پڑتال کی۔ اس دوران پتہ چلا کہ ان میں سے کئی کے پاس کوئی دستاویزات نہیں ہیں۔ پولیس حکام نے مزید کہا بہت سے لوگوں کے پاس ویزا تک نہیں تھا، یہ لوگ طویل عرصے سے فلم انڈسٹری میں غیر قانونی طور پر کام کر رہے تھے۔ ان تمام غیر ملکی افراد کا تعلق مختلف ممالک سے ہے اور انکے خلاف فارنرز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق ان تمام غیر ملکیوں کو گوا سے لایا گیا تھا۔ فی الحال پولیس ان کے سہولت کار کی تلاش میں ہے۔بڑی تعداد میں غیر ملکیوں کی موجودگی کا علم پولیس کو اس وقت ہوا جب ممبئی کانگریس انٹرٹینمنٹ انڈسٹری ونگ نامی تنظیم کے ایک عہدیدار نے اس معاملے کی شکایت کی۔ مزید : تفریح –
Source : https://dailypakistan.com.pk/29-Nov-2022/1514504

اپنا تبصرہ بھیجیں