ڈانس رئیلٹی شو میں گانے پر پرفارمنس دیکھ کر نورا فتیحی آبدیدہ ہوگئیں

ڈانس رئیلٹی شو میں گانے پر پرفارمنس دیکھ کر نورا فتیحی آبدیدہ ہوگئیں  ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ  کی معروف اداکارہ اور رقاصہ نورا فتیحی  ڈانس رئیلٹی شو میں مشہور گانے”  پچھتاؤ گی” پر امیدواروں کی پرفارمنس دیکھ کر آبدیدہ ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق  اداکارہ نورا فتیحی ایک ڈانسرئیلٹی شو “جھلک دکھلا جا” میں جج کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں ، جب گانے” پچھتاؤ گی” پر پرفارمنس پیش کی گئی تو اپنے آنسو ؤں پر قابو نہ پا سکیں۔اداکارہ  نورافتیحی کا کہنا تھا کہ  “2019 میں جب یہ گانا جب یہ گانا  مجھ پر فلمایا گیا تھا تو میں کچھ اسی قسم کی جذباتی صورتحال سے گزر رہی تھی۔  اپنے حقیقی جذبات کو فلمایا تھا”۔نورا فتیحی ماضی میں انگد بیدی کے ساتھ لمبے عرصے تک ڈیٹ کرتی رہی ہیں لیکن پھر دونوں نے راستے جدا کرلئے اور انگد نے 2018 میں نیہا دھوپیا سے شادی کرلی۔ واضح رہے کہ اداکارہ کئی  مرتبہ اپنے بریک اپ کے متعلق میڈیا پر گفتگو کرچکی ہیں اور انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ “بریک اپ کے بعد وہ ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھیں”۔ مزید : تفریح –
Source : https://dailypakistan.com.pk/28-Nov-2022/1514128

اپنا تبصرہ بھیجیں