کمان کی تبدیلی سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف مرکزِ نگاہ بنے رہے

کمان کی تبدیلی، سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف مرکزِ نگاہ بنے رہے    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی بری فوج کے سربراہ کی تبدیلی کی تقریب میں سابق اور حاضر سروس فوجی افسران کی بڑی تعداد شریک ہوئی لیکن اس دوران سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف شرکا کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ سابق آرمی چیف کمان کی تبدیلی کی تقریب میں آئے تو شرکا ان کے ساتھ سیلفیاں اور تصویریں بنواتے رہے۔ خیال رہے کہ جنرل راحیل شریف نے آج سے ٹھیک چھ سال قبل بطور آرمی چیف اپنا عہدہ چھوڑا تھا، ان کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ آرمی چیف بنے تھے جو آج سبکدوش ہوئے ہیں۔ ان کی جگہ جنرل سید عاصم منیر نے بطور آرمی چیف ذمہ داریاں سنبھالی ہیں، وہ پاک فوج کے 17 ویں سپہ سالار ہیں۔ مزید : قومی -دفاع وطن –
Source : https://dailypakistan.com.pk/29-Nov-2022/1514541

اپنا تبصرہ بھیجیں