تہکال میں فائرنگ سے دو افراد قتل پشاور میں خاتون ٹیچر کو مار دیا گیا

تہکال میں فائرنگ سے دو افراد قتل ، پشاور میں خاتون ٹیچر کو مار دیا گیا  پشاور(آئی این پی ) تہکال میں پانی کے تنازع پر فائرنگ سے دو افراد قتل ہوگئے جبکہ پشاور میں فائرنگ کرکے خاتون ٹیچر کو مار دیا گیا۔ پشاور کے نواحی علاقہ داد زئی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک خاتون ٹیچر کو قتل کردیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ خاتون کے قتل کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ دریں اثنا تہکال میں بھی قتل و غارت گری کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا گیا۔ اطلاعات ہیں کہ تنازع پانی کے معاملے پر ہوا، تنازع بڑھنے پر فائرنگ ہوگئی جس میں دو افراد کے مارے جانے کے ساتھ ساتھ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ مزید : جرم و انصاف –
Source : https://dailypakistan.com.pk/09-Dec-2022/1518459

اپنا تبصرہ بھیجیں