گوجرانوالہ میں پسند کی شادی کیلئے بہن نے بھائی کو زہریلا انجکشن لگوا دیا

گوجرانوالہ میں پسند کی شادی کیلئے بہن نے بھائی کو زہریلا انجکشن لگوا دیا گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں تھانہ دھلے کے علاقے میں فائرنگ میں زخمی ہونے والے شخص کی سول ہسپتال میں اچانک ہلاکت کا معمہ حل  ہو گیا ، پولیس کے مطابق بہن نے پسند کی شادی کیلئے  بھائی کو زہر کا انجکشن لگوایا تھا۔   نجی ٹی وی چینل “ایکسپریس نیوز”نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ ملزمہ عاصمہ نے  پسند کی شادی کیلئے پہلے بھائی پر شوٹر کی مدد سے فائرنگ کروائی جس میں مقتول بشارت صرف زخمی ہوا اور اسے سول ہسپتال منتقل کیا گیا ، لیکن وہاں علاج کے دوران اس کی اچانک موت واقع ہو گئی ۔ رپورٹ کے مطابق تحقیقات کے دوران چھوٹے بھائی کا کردار مشکوک ہونے  پر گرفتار کیا گیا تو تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ۔ رپورٹ کے مطابق  مقتول کے چھوٹے بھائی  نے  بتایا کہ ملزمہ عاصمہ اکرام سے پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی، لیکن مقتول بشارت رکاوٹ تھا، جس پر شوٹر تنویر کو 10ہزار روپے دیکر بشارت کو راستے سے ہٹانا چاہا لیکن وہ زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گیا ، جہاں زیر علاج بشار ت کو بہن نے چھوٹے بھائی مدثر کی مدد سے زہریلا ٹیکہ لگوایا  جس سے  اس کی موت واقع ہوئی۔ پولیس نے مقتول کے بھائی مدثر بہن عاصمہ ، اکرام اور شوٹر کو گرفتار کر لیا ہے  جبکہ ملزموں نے دوران تفتیش اعتراف جرم کر لیا ۔ مزید : جرم و انصاف –
Source : https://dailypakistan.com.pk/09-Dec-2022/1518440

اپنا تبصرہ بھیجیں