کراچی میں مبینہ طور پر 14 سالہ لڑکی اپنے ہی گھر میں زیادتی کے بعد قتل 

کراچی میں مبینہ طور پر 14 سالہ لڑکی اپنے ہی گھر میں زیادتی کے بعد قتل  کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے علاقے موسمیت کے قریب سوسائٹی میں گھر سے 14 سالہ لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے  ، پولیس نے گھر میں کام کاج کیلئے آنےو الے ملازم کو گرفتارکرلیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق  کراچیکے علاقے  موسمیات کے قریب سوسائٹی میں گھر  سے 14 سالہ لڑکی کی لاش ملی ہے، حکام کے مطابق لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ، ملزم مقتولہ کے باپ کا شناسا ہے جسے گرفتار کرلیا گیا، پولیس کے مطابق لڑکی گھر میں اکیلی تھی جبکہ اس کے والدین کسی کام سے باہر گئے تھے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ،   ملزم عرفان گھر میں کام کاج کی عوض کیلئے چند روز سے آرہا تھا، لڑکی کو اکیلے پا کر ملزم نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر قتل کر دیا ۔ پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم  رپورٹ  کے بعد مقدمہ مقدمہ درج کیا جائے گا۔  مزید : جرم و انصاف -علاقائی -سندھ -کراچی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/08-Dec-2022/1518146

اپنا تبصرہ بھیجیں