اغواء کے بعد بازیاب کرائی گئی لڑکی کی ماموں کے گھر سے لاش مل گئی

اغواء کے بعد بازیاب کرائی گئی لڑکی کی ماموں کے گھر سے لاش مل گئی کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے علاقے شہداد کوٹ سےایک سال قبل بازیاب کرائی گئی لڑکی کی ماموں کے گھر سے لاش  برآمد ہو ئی ہے۔  نجی ٹی وی چینل “24نیوز”کے مطابق شہداد کوٹ میں سجاول جونیجو تھانے کی حدود میں  واقع  ایک گاؤں سے لڑکی کی لاش ملی ہے، پولیس کے مطابق  لڑکی کی لاش اس کے ماموں کے گھر سے برآمد ہوئی ہے، لڑکی کو ایک سال قبل اغواء کیا گیا تھا، پولیس نے لڑکی کو بازیاب کروانے کے بعد سپردگی لڑکی کے ماموں کے حوالے کی تھی اور اب لڑکی کو ماموں کے گھر قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ، شبہ ظاہر کیا جا رہا ہےکہ لڑکی کے ماموں نے غیر ت کے نام پر لڑکی کو قتل کیا ہے ۔ مزید : جرم و انصاف -علاقائی -سندھ –
Source : https://dailypakistan.com.pk/08-Dec-2022/1518071

اپنا تبصرہ بھیجیں