کراچی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے ملازمین کے قتل میں ملوث مزید 2 ملزمان گرفتار

کراچی، ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے ملازمین کے قتل میں ملوث مزید 2 ملزمان گرفتار      کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)  شہر قائد کے علاقے مچھر کالونی سے پولیس نے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے ملازمین کے قتل میں ملوث مزید 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل “جیو نیوز ” نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان میں رشید اور عبدالقادر شامل ہیں جن کی گرفتاری ویڈیو کی مدد سے عمل میں آئی،پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان ویڈیو میں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے جاں بحق ہونے والے ملازمین پر تشدد کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں، اس کیس میں اب تک گرفتار ہونے والے ملزمان کی تعداد 42 ہوگئی ہے۔ مزید : جرم و انصاف –
Source : https://dailypakistan.com.pk/06-Dec-2022/1517193

اپنا تبصرہ بھیجیں