قحبہ خانہ چلانے والے 4 جعلی انٹیلی جنس آفیسرز پکڑے گئے

قحبہ خانہ چلانے والے 4 جعلی انٹیلی جنس آفیسرز پکڑے گئے نارووال(مانیٹرنگ ڈیسک) نارووال میں قحبہ خانہ چلانے والے 4 جعلی انٹیلی جنس آفیسرز پکڑے گئے۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان میں دو مرد اور دو خواتین ہیں جو خود کو انٹیلی جنس ایجنسی کے جاسوس قرار دیتے اور اس کی آڑ میں مکروہ دھندہ کر رہے تھے۔ ملزمان نے شہر کی معروف نجی سوسائٹی کے ایک گھر میں قحبہ خانہ بنا رکھا تھا۔ انہوں نے اپنی جعلی شناختی دستاویزات بھی بنا رکھی تھی، جنہیں دکھا کر وہ شہریوں کو دھمکاتے تھے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں شامل ایک خاتون ایک سرکاری ہسپتال میں ملازمت کرتی ہے۔ پولیس نے قحبہ خانے سے شراب اور دیگر ممنوعہ اشیاءبھی برآمد کیں۔پولیس نے بتایا کہ گرفتاری کے وقت ملزمان شراب کے نشے میں تھے۔ ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ مزید : جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -نارووال –
Source : https://dailypakistan.com.pk/05-Dec-2022/1516816

اپنا تبصرہ بھیجیں