بھارت میں آدمی نے گرل فرینڈ کو قتل کرکے چہرہ مسخ کردیا انگلیوں سمیت دیگر اعضا کاٹ ڈالے

بھارت میں آدمی نے گرل فرینڈ کو قتل کرکے چہرہ مسخ کردیا، انگلیوں سمیت دیگر … نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں اپنی گرل فرینڈ کو سفاکیت کے ساتھ قتل کرنے اور اس کے جسمانی اعضاءکاٹ کر لاش کو مسخ کرنے والے سفاک شخص کو گرفتار کر لیا۔ انڈیاٹائمز کے مطابق ریکھا رانی نامی مقتولہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے گنیش نگر کی رہائشی تھی تاہم 2015ءمیں اپنے شوہر سے طلاق لینے کے بعد سے وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ تلک نگر میں رہ رہی تھی۔ مقتولہ کی 16سالہ بیٹی بھی ان کے ساتھ رہتی تھی۔ واردات کے روز لڑکی گھر سے باہر تھی۔ جب وہ آئی تو اس کی ماں خون میں لت پت مردہ حالت میں پڑی تھی۔ من پریت سنگھ نامی قاتل واردات کے بعد فرار ہو کر پنجاب چلا گیا تھا جسے پولیس نے گزشتہ روز پنجاب کے شہر پٹیالہ سے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے خاتون کا چہرہ بھی کاٹ کر مسخ کر ڈالا اور اس کے ہاتھوں کی انگلیاں اور دیگر اعضاءبھی کاٹ ڈالے تھے۔ مزید : بین الاقوامی -جرم و انصاف –
Source : https://dailypakistan.com.pk/05-Dec-2022/1516831

اپنا تبصرہ بھیجیں