سیلز ٹیکس ریفنڈکے 250 ارب روپے پھنسنے سے ٹیکسٹائل  ایکسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا

  سیلز ٹیکس ریفنڈکے 250 ارب روپے پھنسنے سے ٹیکسٹائل  ایکسپورٹرز کو مشکلات کا …     لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سیلز ٹیکس ریفنڈ کی مد میں 250  ارب  روپے  پھنس  جانے سے ملک میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کو  مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیلز ٹیکس ریفنڈ نہ ملنے سے ایکسپورٹرزکو ٹیکسٹائل ملز چلانے میں دشواری کا سامنا ہے۔ ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ کروڑوں ڈالرکا ٹیکسٹائل خام مال پورٹس پرکلیئرنس کا منتظر ہے، بینکوں سے ایل سی نہیں کھل رہیں، سامان کلیئر نہیں ہو رہا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بینکوں کی جانب سے ایکسپورٹرز کو اوپن مارکیٹ سے ڈالر خریدنیکا مشورہ دیا جارہا ہے۔ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر بینکوں کے مقابلے میں 15روپے مہنگا مل رہا ہے، اگر یہی حالات رہے تو فیکٹریاں بند ہونا شروع ہو جائیں گی۔ سیلز ٹیکس مزید : کامرس –
Source : https://dailypakistan.com.pk/09-Dec-2022/1518241

اپنا تبصرہ بھیجیں