سٹیٹ بینک نے پرانے نوٹ تبدیل کروانے کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا

سٹیٹ بینک نے پرانے نوٹ تبدیل کروانے کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شہریوں کیلئے ضروری اعلان کیا گیا ہے، شہریوں سے کہا گیا ہے کہ اگر آپ کے پاس ابھی تک  پرانے ڈیزائن کے مختلف مالیت کے  نوٹ ہیں تو ان کو 31 دسمبر سے پہلے تبدیل کروا لیں۔ تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شہریوں کو 31 دسمبر تک پرانے ڈیزائن کے وہ نوٹ جو کہ پاکستان میں چلنا بند ہو گئے ہیں ، سٹیٹ بینک میں جمع کرا کر نئے ڈیزائن کے نوٹ حاصل کر سکتے ہیں ، اس کے بعد یہ نوٹ نکارہ تصور کیے جائیں گے جن کی کوئی قیمت نہیں ہو گی، واضح رہے کہ پرانے ڈیزائن کے 100،50،10 اور 1000 روپے والے نوٹ 2016 میں بند کر دیئے گئے تھے ۔  سٹیٹ بینک نے شہریوں کی جمع پونجی بچانے اور انہیں سہولت دینے کیلئے اب 6 سال بعد یہ سہولت فراہم کی ہے کہ وہ ان نوٹؤں کو سٹیٹ بینک میں جمع کرا کر نئے نوٹ لے جائیں اور انہیں استعمال کریں۔ مزید : بزنس –
Source : https://dailypakistan.com.pk/08-Dec-2022/1518094

اپنا تبصرہ بھیجیں