سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی 

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی  کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آج سونے کی فی تولہ قیمت میں دو ہزار  250 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد  سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔ دو ہزار 250 روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ  سونے کی قیمت ایک لاکھ  66 ہزار 400 روپے ہو گئی جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے ۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں  1929 روپے کا اضافہ ہوا  جس کے بعد دس گرام سونا ایک لاکھ  42 ہزار  661 روپے کا ہو گیا ۔   عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر میں  10 ڈالر کا اضافہ ہوا ، جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 1784 روپے ہو گئی ۔  مزید : بزنس –
Source : https://dailypakistan.com.pk/08-Dec-2022/1518118

اپنا تبصرہ بھیجیں