ٹیکسٹائیل انڈسٹری کو تربیت یافتہ افرادی قوت کی بھر پور ضرورت ہے

ٹیکسٹائیل انڈسٹری کو تربیت یافتہ افرادی قوت کی بھر پور ضرورت ہے    فیصل آباد(اے پی پی):فیصل آباد میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے 85بڑے یونٹس، 35ہزار جیٹ پاورلومز، غیر منظم سیکٹرکی 2لاکھ پاورلومز،250 پراسیسنگ، 125 سائزنگ یونٹس کیلئے تربیت یافتہ افرادی قوت کی بھرپور ضرورت ہے لہذاافرادی قوت کی مناسب تربیت کرکے مقامی صنعتوں کی پیداوار و معیار کوبڑھانے سمیت برآمد بھی 100ارب ڈالر سالانہ کی جاسکتی ہے تاہم اس کیلئے ضروری ہے کہ پی ٹی ای اے کے نمائندے کو ٹیوٹا کے مقامی بورڈ آف مینجمنٹ میں مشاورتی حیثیت اور فیصلہ سازی کا اختیار بھی دیاجائے جس سے بہترین نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نیاے پی پیسے بات چیت کے دوران کہا کہ پاکستان افرادی قوت کی دولت سے مالا مال ہے جسے جاب مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تربیت دیکر نہ صرف بیروزگاری کے مسئلے پر قابو پایابلکہ ملک کے معاشی مسائل کو بھی حل کیا جا سکتا ہے۔ مزید : کامرس –
Source : https://dailypakistan.com.pk/08-Dec-2022/1517726

اپنا تبصرہ بھیجیں