لاہوریوں کو 3 گھنٹے صبح، 2گھنٹے دوپہر اور 3 گھنٹے شام کو گیس فراہم کی جائے گی ، … لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہوریوں کو اب 3 گھنٹے صبح ، 2 گھنٹے دوپہر اور3 گھنٹے شام کو گیس فراہم کی جائے گی ، گیس کمپنی نے اوقات کار جاری کر دیئے ۔ نجی ٹی وی” جی این این” کے مطابق سوئی گیس کمپنی نے لاہور کے صارفین کیلئے3 وقت گیس فراہمی کا شیڈول جاری کر دیا ، گھریلو صارفین کو صبح 6سے 9بجے تک ، دوپہر 12سے 2بجے تک اور شام کو 6سے رات9بجے تک گیس فراہم کی جائے گی ۔ ادھر شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں ، شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس قلت کے باعث کھانا بنانے سے بھی قاصر ہیں جبکہ مہنگی ایل پی جی قوت خرید سے باہر ہے ، ہوٹلوں سے روٹی اور سالن کے ریٹ بڑھنے سے دہری اذیت کا شکار ہیں ۔ دن کے اکثر اوقات میں گیس میسر نہیں ہوتی اور جب گیس آتی بھی ہے تو پریشر اس قدر کم ہوتا ہے کہ روٹی اور سالن پکانا ممکن نہیں رہتا۔ مزید : بزنس –
Source : https://dailypakistan.com.pk/06-Dec-2022/1517297
