جاز کا لمز کی شراکت داری سے پروگرام EMPOWER متعارف 

جاز کا لمز کی شراکت داری سے پروگرام ”EMPOWER“ متعارف  اسلام آباد(پ ر)پاکستان کے معروف ڈیجیٹل آپریٹر اور ویون گروپ کے ایک حصہ جاز نے خواتین لیڈرز کے لیے ایگزیکٹیوڈویلپمنٹ پروگرام،EMPOWER‘ شروع کرنے کے لیے پاکستان کی معروف تحقیقی جامعہ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز(لمز) کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ ایمپاور، تین روزہ تربیتی پروگرام ہے جس کے ذریعے جاز کام کی جگہو ں پر خواتین میں بہترین قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا ارادہ رکھتاہے۔ شرکاء میں جازکی75 خواتین شامل ہیں جبکہ جاز کی جانب سے اس پروگرام میں شرکت کرنے والی دیگر خواتین کے لیے بیس سکالرشپ بھی پیش کی جائیں گی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جاز کی چیف پیپل آفیسر (CPO)صنم شیخ نے کہا کہ،”خواتین لیڈرزکو قائدانہ کردار ادا کرنے کے لیے درکار مہارت فراہم کرنے کے مشن کے ساتھ بااختیار بنانے کا آغازکردیاگیاہے۔یہ تین روزہ تربیتی پروگرام خواتین کو بااختیار بنا کر بطور لیڈر ترقی کرنے میں ان کی مدد کرتے ہوئے کام کی جگہ پر صنفی تنوع کو فروغ دینے کے لیے ہماری کمپنی کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔“یہ پروگرام 6 سے 8 دسمبرتک جاری رہے گا جو کہ تربیت حاصل کرنے والوں کو جدید ترین ٹیکنالوجی اور بہترین صنعتی طریقہ کار فراہم کرے گا تاکہ ان کے انتظامی کردار کو حکمت عملی اور زیادہ مؤثر طریقے سے آگے بڑھانے میں ان کی مدد کی جا سکے۔لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسزمیں سلیمان داؤد سکول آف بزنس کے پروفیسر ڈاکٹر عارف نذیر بٹ نے کہاکہ،”امپاورتربیت کا ایک ایسا منفرد تجربہ ہے جس میں خواتین کو کاروباری مہارت حاصل کرکے اپنے انتظامی کردار اور تنظیمی مسابقت کو بہتر طریقے سے ادا کرنے کے قابل بنایا جاتاہے۔یہ پروگرام اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور ترقی کے لیے باہمی تعاون کے مواقع فراہم کرتا ہے جبکہ پیشہ وارانہ قابلیت کی مدد سے ایگزیکٹوز کا اعتمادبڑھاتاہے۔“جاز ایک ایسا آجرہے جو سب کو یکساں مواقع فراہم کرتاہے۔یہ ان ابتدائی ٹیلی کام کمپنیوں میں سے ایک ہے جس کی ایگزیکٹو قیادت میں خواتین کی خاطر خواہ  نمائندگی ہے۔ جازخواتین کو بااختیاربنانے کے عالمی اصولوں پر دستخط بھی کرچکاہے۔ یہ اصولوں کا ایک ایسا مجموعہ ہے جو کاروباری اداروں کوکام کی جگہ، مارکیٹ و کمیونٹی میں صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں رہنمائی پیش کرتا ہے۔جازکو حال ہی میں اسے اقوام متحدہ کے ویمن ایشیا پیسفک WEPsایوارڈ2022ء میں کام کی جگہ پر صنفی مساوات والی کمپنی کے طورپر تسلیم کیا گیاہے۔ یہ ایوارڈ، ان تنظیموں کے اعزاز میں دیا جاتاہے جنہوں نے خواتین کے لیے ترجیحی آجر بننے کے لیے ازخود اقدامات اٹھائے ہیں۔ مزید : کامرس –
Source : https://dailypakistan.com.pk/07-Dec-2022/1517517

اپنا تبصرہ بھیجیں