چنے کی فصل کی بہتر نگہداشت کیلئے سفارشات جاری

 چنے کی فصل کی بہتر نگہداشت کیلئے سفارشات جاری اوکاڑہ (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے دسمبر کے پہلے پندرہ دنوں میں چنے کی فصل کی بہتر نگہداشت کیلئے سفارشات جاری کردیں۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق چنے کی فصل میں اگر جڑی بوٹیاں مثلا باتھو،کرنڈ، لہلی،پیازی،دمبی سٹی اور ریواڑی وغیرہ اگ آئیں تو کاشتکار محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی عملے کے مشورہ سے ان کی فوری تلفی یقینی بنائیں۔جڑی بوٹیوں کی تعداد کم ہونے کی صورت میں جڑی بوٹی مار زہروں کی بجائے ترجیحا گوڈی کریں۔ پہلی گوڈی فصل اگنے کے 30 تا40 دن بعد اور دوسری گوڈی پہلی گوڈی کے ایک ماہ بعد کریں۔ریتلے علاقوں میں جڑی بوٹیوں کی تلفی بذریعہ روٹری نہایت آسان ہے۔چنے کی فصل کو کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔آبپاش علاقوں میں بارش نہ ہونے کی صورت میں خصوصا پھول آنے پر اگر فصل سوکا محسوس کرے تو ہلکا پانی لگادیں۔کابلی چنے کیلئے پہلا پانی بوائی کے 60 تا70 دن بعد اور دوسرا پانی پھول آنے پر دیں۔دھان کے بعد کاشتہ چنے کی فصل کو عموما آبپاشی کی ضرورت نہیں پڑتی۔ستمبر کاشتہ کماد میں مخلوط کاشتہ فصل کو کماد کی ضرورت کے مطابق آبپاشی دیں۔ مزید : کامرس –
Source : https://dailypakistan.com.pk/07-Dec-2022/1517318

اپنا تبصرہ بھیجیں