وہ گاڑیاں جو طویل انتظار کے بعد پاکستانی مارکیٹ میں آئیں مگر ناکام ہوگئیں

وہ گاڑیاں جو طویل انتظار کے بعد پاکستانی مارکیٹ میں آئیں مگر ناکام ہوگئیں لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی آٹو مارکیٹ میں کئی گاڑیاں لوگوں کے طویل انتظار کے بعد متعارف کرائی گئیں مگر وہ اپنی جگہ نہ بنا سکیں اور ناکام ہو گئیں۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں ایسی گاڑیوں کی ایک فہرست بیان کی ہے جو درج ذیل ہے:۔ سوزوکی سیاز(Suziki Ciaz) یہ گاڑی 2017ءمیں پاکستان میں متعارف کرائی گئی۔ لوگوں کو اس کا بے صبری سے انتظار تھا مگر یہ لوگوں کی توقعات پر پوری نہ اتر سکی۔ یہ 1.4لیٹر نیچرلی ایسپائریٹڈ 4سلنڈر انجن کی حامل گاڑی تھی جو 91ہارس پاور اور 130نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا۔ یہ گاڑی 5سپیڈ مینوئل اور 4سپیڈ آٹومیٹک گیئر بکس کے ساتھ آتی تھی۔ مینوئل گاڑی کی قیمت 17لاکھ روپے اور آٹومیٹک کی قیمت 18لاکھ 40ہزار روپے رکھی گئی تھی۔ اس قیمت کے ساتھ یہ گاڑی ہنڈا سٹی، ٹویوٹا ایکس ایل آئی اور جی ایل آئی سے مہنگی تھی۔ فا۔ وی 2(FAW V2) یہ گاڑی 2014ءمیں پاکستان میں لائی گئی۔ یہ 1.3لیٹر ڈیول اوورہیڈ کیم نیچرلی ایسپائریٹڈ 4سلنڈر پٹرول انجن کی حامل تھی۔ یہ انجن 90ہارس پاور اور 120نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا تھا۔ یہ 1300سی سی کار اپنی کیٹیگری میں سستی ترین گاڑی تھی جس کی قیمت 16لاکھ روپے رکھی گئی تھی مگر پھر بھی یہ گاڑی پاکستانی مارکیٹ میں جگہ بنانے میں ناکام رہی۔ یونائیٹڈ براوو یونائیٹڈ براوو سوزوکی مہران کے مقابلے میں متعارف کرائی گئی تھی۔ یہ 800سی سی گاڑی نیچرلی ایسپائریٹڈ 3سلنڈر پٹرول انجن کے ساتھ آتی ہے جو 40ہارس پاور اور 60نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے۔ اب تک یہ گاڑی انتہائی کم تعداد میں ہی فروخت ہو سکی ہے۔  یونائیٹڈ الفا یونائیٹڈ الفا میں 1.0لیٹر 4سلنڈر پٹرول انجن نصب کیا گیا ہے جو 68ہارس پاور اور 93نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے۔ یہ بھی 4سپیڈ مینوئل گیئربکس کی حامل گاڑی ہے، جس کی قیمت 17لاکھ روپے رکھی گئی مگر یہ بھی پاکستانی مارکیٹ میں مقبولیت حاصل نہ کر سکی۔ زوٹیے زیڈ 100 یہ گاڑی بھی 1.0لیٹر 3سلنڈر پٹرول انجن کی حامل ہے جو 68ہارس پاور اور 98نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے۔ اس گاڑی کی قیمت بھی صرف 15لاکھ روپے رکھی گئی تھی مگر برانڈز کے غیر معروف ہونے اور ری سیل نہ ہونے کی وجہ سے گاڑی ناکام ہو گئی۔   اس کے علاوہ نسان سنی، مٹسوبشی لانسر، شیورلے اوپٹرا، کیا سپیکٹرا، فیئٹ یو این او، ایڈم ریوو اور دیگر کئی ایسی گاڑیاں ہیں جو پاکستانی مارکیٹ میں جگہ بنانے میں ناکام رہیں۔ مزید : بزنس –
Source : https://dailypakistan.com.pk/06-Dec-2022/1517263

اپنا تبصرہ بھیجیں