کراچی ایئرپورٹ پر لاکھوں مالیت کی  غیر ملکی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام

  کراچی ایئرپورٹ پر لاکھوں مالیت کی  غیر ملکی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام    کراچی (این این آئی) کراچی ایئرپورٹ پر ایک کارروائی کے دوران مسافر کے قبضے سے 46 لاکھ روپے سے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرکے منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کسٹمز کلکٹریٹ نے ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے بیگ سے غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔غیر ملکی کرنسی میں 16 ہزار 940 یورو، 1500ڈالر، 1300 ترکش لیرا اور پاکستانی کرنسی شامل ہیں۔کسٹمزحکام نے بتایا کہ کرنسی کی مالیت 46 لاکھ 54 ہزار 350 روپے ہے، ملزم کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔کسٹمز حکام کا کہنا تھا کہ مسافروں سے ممنوعہ اشیا بھی برآمد کی گئی۔یال رہے چیئرمین ایف بی آر فیلڈ میں موجود کسٹمز حکام کو پہلے ہی یہ ہدایات جاری کرچکے ہیں کہ وہ ائیرپورٹ اور زمینی سرحدوں پر نگرانی سخت رکھیں اور کرنسی اسمگلنگ کی غیر قانونی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے مستعد رہیں۔ کوشش ناکام مزید : کامرس –
Source : https://dailypakistan.com.pk/04-Dec-2022/1516223

اپنا تبصرہ بھیجیں