علی بابا ڈاٹ کام کی جانب سے ای کامرس سے متعلق سیلر سمٹ کا انعقاد

  علی بابا ڈاٹ کام کی جانب سے ای کامرس سے متعلق سیلر سمٹ کا انعقاد      B2B ای -کامرس کے عالمی پلیٹ فارم علی بابا ڈاٹ کام کی جانب سے 8 دسمبر 2022 کونشاط ہوٹل لاہور میں ای کامرس کے بارے میں سیلر سمٹ کا انعقادکیا جا رہا ہے جس کا مقصد برآمد کنندگان، مینوفیکچررزاور تاجروں کو ڈیجیٹل B2B کاروبار تک رسائی فراہم کرنا ہے۔اس ہائبرڈ ایو نٹ میں علی بابا ڈاٹ کام کاپلیٹ فارم استعمال کرتے ہوئے برآمد کنندگان آن لائن ایکسپورٹ کمپنی شروع کرنے کے عملی طریقوں کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں گے۔ مزید برآں اس ایونٹ کے ذریعے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری افرادکے مسائل کوحل کرنے کے حوالے سے بات چیت بھی کی جائے گی۔ علی بابا ڈاٹ کام کے  سیلر سمٹ کے انعقاد کا مقصد ای کامرس کے بیانیے ”بھرو ڈیجیٹل ایکسپورٹ کی نئی اڑان لاہور سے” کے عنوان کو اجاگر کرنے کے لییکیا جا رہاہے۔تقریب کے موضوعات میں  ای کامرس کے فروغ، علی باباڈاٹ کام پر ایکسپورٹ، B2B ای کامرس سے کاروباری توقعات اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے تجاویز اور مشورے شامل ہیں۔ اس تقریب میں ایکسپورٹ اور ای-  کامرس کے شعبوں کے ماہرینبھی شامل ہوں گے جن میں علی بابا ڈاٹ کام پاکستان کے سربراہ مسٹر سونگ سونگ، ایگزیکٹو ممبرسندر ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ایسوسی ایشن  معاذ محمود، ہوم ٹیکسٹائل بزنس ایگزیکٹو ڈائریکٹرنشاط ملز احمد جہانگیر، ہیڈ آف مارکیٹنگ  علی بابا ڈاٹ کام پاکستان ایمی لی اور عدن انٹرپرائزز کے بانی عزیز الرحمان شامل ہیں۔ایونٹ پرعلی بابا ڈاٹ کام کے ذریعے کام کرنے والے فروخت کنندگان کی کامیابیوں اور ای -کامرس کے مستقبل کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائیگی۔ مزید : کامرس –
Source : https://dailypakistan.com.pk/03-Dec-2022/1515779

اپنا تبصرہ بھیجیں