بڑی کامیابی   ایف بی آر نے نومبر 2022ء کے محصولات کا ہدف حاصل کرلیا

بڑی کامیابی ،  ایف بی آر نے نومبر 2022ء کے محصولات کا ہدف حاصل کرلیا    لاہور (این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نومبر 2022ء کے محصولات کا ہدف کامیابی سے حاصل کرلیا، یہ محصولات دئیے گئے ہدف سے 8ارب روپے زیادہ ہیں۔ایف بی آر کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ نومبر کے مہینے میں 538اعشاریہ 2ارب روپے کے محصولات اکٹھے کئے گئے جو کہ 537ارب روپے کے دیئے گئے ہدف سے زائد ہیں۔ایف بی آر کا کہنا تھا کہ مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں 2688 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے، جو دئیے گئے ہدف سے8 ارب روپے زیادہ ہیں۔چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے بتایا کہ ایف بی آر مالی سال 2022-23کے محصولات کا ہدف حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ مزید : بزنس -علاقائی -پنجاب -لاہور –
Source : https://dailypakistan.com.pk/02-Dec-2022/1515656

اپنا تبصرہ بھیجیں