ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی

ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں15 روز کی توسیع کردی ہے ،نوٹیفکیشن کے مطابق اب شہری انکم ٹیکس گوشوارے 15 دسمبر تک جمع کرا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی چیمبر  آف کامرس نے ایف بی آر سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 31 دسمبر 2022 تک بڑھانے کی اپیل کی تھی،اس سے قبل بھی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 30 ستمبر 2022 کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کا اعلان کیا تھا۔ مزید : قومی -بزنس –
Source : https://dailypakistan.com.pk/01-Dec-2022/1515295

اپنا تبصرہ بھیجیں