نسٹ میں عسکری ڈیجیٹل انوویشن لیب کی افتتاحی تقریب

نسٹ میں عسکری ڈیجیٹل انوویشن لیب کی افتتاحی تقریب اسلام آباد(پ ر)عسکری بینک لمیٹڈ نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے تعاون سے پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی ڈیجیٹل انوویشن لیبارٹری کا افتتاح کیا۔ عسکری ڈیجیٹل انوویشن لیب ڈیٹا سائنسدانوں کی ایک مخصوص اور وقف کنندہ ٹیم پر مشتمل ہوگی جو بینک کے لئے نئی انٹل ایکچوئل پراپرٹی(IP) بنانے کے لئے مشین لرننگ اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس ماڈلز پر کام کرے گی۔ نیشنل سائنس اینڈٹیکنالوجی پارک کے احاطے میں واقع اس لیبارٹری کے ذریعے اسٹارٹ اَپس کا جائزہ لے کر ان کو فروغ دینے اور نئی سرمایہ کاری کیلئے موقع فراہم کرنا ہوگا۔افتتاحی تقریب میں شہریار علی شا ہ،  چیف ڈیجیٹل آفیسرعسکری بینک اور نسٹ کے پرو- ریکٹر ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن، ڈاکٹر رضوان ریاض نے شرکت کی۔دیگر شخصیات میں عسکری بینک کے چیف انفارمیشن آفیسر راشد زمان خان،  چیف انفارمیشن سیکیورٹی آفیسر جواد خالد مرزا، نسٹ کے ڈائریکٹر انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن محمد انور فرید اور دونوں اداروں کے دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔ہم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ یہ منصوبہ نہ صرف مزید کسٹمر کے حصول اور ویلیو ایڈڈ خدمات کے لئے آئی پی بنائے گا، بلکہ مستقبل کے لئے مزید ڈیٹا سائنسدانوں کے لئے راہیں ہموار ہوں گی او ریہ تربیت گاہ کے طور پر بھی کام کرے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رضوان ریاض نے  سود مند اسکیل ایبل ڈیجیٹل پروڈکٹس کی تیاری اور اس کی کامیابی کے لئے اکیڈ می اور انڈسٹری کے درمیان اس شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ مزید : کامرس –
Source : https://dailypakistan.com.pk/30-Nov-2022/1514612

اپنا تبصرہ بھیجیں