کاشتکار مونجی کی بروقت کاشت یقینی بنائیں محکمہ زراعت

 کاشتکار مونجی کی بروقت کاشت یقینی بنائیں، محکمہ زراعت قصور۔ (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت قصور نے کہا ہے کہ مونجی کی برداشت میں تاخیردانوں کے جھڑنے وٹوٹنے کا باعث بنتی ہے جبکہ پرندوں، چوہوں، کیڑوں، پیسٹ کے عملہ سے بچاکیلئے  کاشتکار مونجی کی بروقت برداشت کریں۔ترجمان محکمہ زراعت قصور نے اے پی پیکوبتایا کہ دھان کی اچھی پیداوارحاصل کرنے کے لئے اس کی مناسب وقت پر کٹائی اورپھنڈائی انتہائی اہمیت کی حامل ہے اس لئے کاشتکار مونجی کی برداشت اس وقت تک کریں جب دانوں میں نمی کا تناسب 20فیصد کے قریب ہو کیونکہ زیادہ نمی کی صورت میں چاول زیادہ ٹوٹتاہے۔  اوراس کی کوالٹی کو متاثر ہونے کے علاوہ ذخیرہ کے دوران اس پر بیماریوں کے حملہ کا خدشہ بھی رہتاہے۔ انہوں نے کہا کہ برداشت کے دوران کاشتکار تمام عوامل سے آگاہ رہیں اور زرعی ماہرین کے مشوروں پر بھی عملدرآمد یقینی بنائیں۔  تاکہ بعدازاں انہیں کسی مشکلپریشانی یامالی نقصان کا سامنانہ کرناپڑے۔ مزید : کامرس –
Source : https://dailypakistan.com.pk/28-Nov-2022/1513879

اپنا تبصرہ بھیجیں