جعلی مصنوعات کی سمگلنگ روکنے کی ضرورت ہے شہزاد علی ملک

 جعلی مصنوعات کی سمگلنگ روکنے کی ضرورت ہے، شہزاد علی ملک    سلام آباد(اے پی پی)یوناٹیڈ بزنس گروپ  نے کہا ہے کہ منظم صنعت اور صارفین کے تحفظ کے لیے جعلی مصنوعات کی سمگلنگ اور غیر قانونی تجارت کوفوری  روکنے کی ضرورت ہے۔ چیئرمین یو بی جی شہزاد علی ملک  نے صنعتکاروں اور تاجروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صرف پاکستان نہیں بلکہ دنیا کا ہر ملک متوازی معیشت کے مسئلے سے نبرد آزما ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ متوازی معیشت کی پیمائش کا کوئی سیدھا سادہ اصول موجود نہیں  تاہم مختلف جائزوں کے ذریعے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان کی متوازی معیشت ملک کی رپورٹ کردہ جی ڈی پی کے 30 سے 50 فیصد کے برابر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ غیر رپورٹ شدہ معیشت کا حجم اتنا بڑھ گیا ہے کہ اب اس کا اثر رسمی شعبوں پر پڑ رہا ہے اور  اس کی قیمت ٹیکس دہندگان کو چکانا پڑتی ہے، ٹیکس وصولیاں کم ہوتی ہیں، مارکیٹ میں بگاڑ بڑھتا ہے اور منظم کاروباروں کو مقابلے کیلئے یکساں مواقع نہیں ملتے۔  مزید : کامرس –
Source : https://dailypakistan.com.pk/28-Nov-2022/1513876

اپنا تبصرہ بھیجیں