موسم  سرما میں کپاس کی گلابی سنڈی کے تدارک کی ہدایت

  موسم  سرما میں کپاس کی گلابی سنڈی کے تدارک کی ہدایت قصور (اے پی پی):محکمہ زراعت قصور نے  کاشتکاروں کو موسم  سرما میں کپاس کی گلابی سنڈی کے تدارک کی ہدایت کی  ہے اورکہاگیاہے کہ   گلابی سنڈی کا حملہ فصل پر اس وقت ہوتاہے جب پودے پر پھولوں، کلیوں، ٹینڈوں کی افزائش ہوتی ہے نیز موسم سرماکے آغازمیں گلابی سنڈی پہلے ڈوڈیوں پر حملہ کرتی ہے جس کے بعد پھولوں کے اندر داخل ہوکر اس کی پتیوں کے کناروں کو اپنے منہ سے نکلنے والے لعاب کی مدد سے جوڑ دیتی ہے جس سے متاثرہ پھول مدھانی نماشکل اختیار کرلیتاہے۔ ترجمان محکمہ زراعت قصور نے اے پی پیکوبتایا کہ کپاس کی گلابی سنڈی کا فصل کے علاوہ دوسرا متبادل میزبان پودانہیں ہے۔ ۔ انہوں نے بتایا کہ سردیوں میں سرمائی نیند سوئی ہوئی گلابی سنڈی دونسلوں کو جنم دیتی ہے جن سے پہلی نسل موسم بہار میں اور دوسری موسم گرمامیں ظاہرہوتی ہے۔\378 مزید : کامرس –
Source : https://dailypakistan.com.pk/28-Nov-2022/1513861

اپنا تبصرہ بھیجیں