گوشت کی مصنوعات کی برآمدات میں 69 فیصد اضافہ

گوشت کی مصنوعات کی برآمدات میں 69 فیصد اضافہ    اسلام آباد  (اے پی پی):گوشت اور اس کی مصنوعات کی قومی برآمدات میں اکتوبر 2022 کے دوران  69.31 فیصد اضافہریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2021 میں برآمدات کا حجم 4.5 ارب روپے رہا تھا تاہم اکتوبر   کے دوران گوشت اور گوشت سے تیار کردہ مصنوعات کی برآمدات کا حجم 7.6 ارب روپے تک بڑھ گیا۔ اس طرح اکتوبر 2021 کے مقابلہ میں اکتوبر 2022 کے دوران گوشت اور اس کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 3.1 ارب روپے یعنی 69 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مزید : کامرس –
Source : https://dailypakistan.com.pk/28-Nov-2022/1513857

اپنا تبصرہ بھیجیں