کاشتکار کمادکی فصل مکمل پکنے پر  کٹائی شروع کردیں محکمہ زراعت  

  کاشتکار کمادکی فصل مکمل پکنے پر  کٹائی شروع کردیں، محکمہ زراعت   قصور(اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمداکرم طاہرنے کمادکے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی کمادکی فصل مکمل پکنے پر اس کی کٹائی شروع کردیں تاکہ اس کی کاشت کابنیادی مقصدچینی اور گڑکا حصول ہے نیزکماد کی فصل سے فی ایکڑ زیادہ گنے اور چینی کاحصول اس کی بروقت کٹائی وپیلائی کے مختلف عوامل پرہے۔انہوں نے اے پی پیکوبتایا کہ کمادکی کٹائی کا وقت بہت اہمیت کاحامل ہے لہذا فصل مکمل پکنے پر اس کی کٹائی شروع کریں تاکہ چینی کی یافت زیادہ حاصل ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ فصل کی کٹائی وقت سے پہلے شروع کرنے سے نہ صرف گنے کا وزن کم رہتاہے بلکہ چینی و شکر کی مقداربھی پوری نہیں ملتی اسی طرح فصل پکنے کے بعد کٹائی میں تاخیربھی پیداوارمیں کمی کا باعث بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمادکے کاشتکار سب سے پہلے مونڈھی فصل کوکاٹیں کیونکہ یہ سب سے پہلے تیار ہوتی ہے اور اس کی پیداواربھی زیادہ ہوتی ہے۔\ مزید : کامرس –
Source : https://dailypakistan.com.pk/28-Nov-2022/1513852

اپنا تبصرہ بھیجیں