سیمنٹ کی پیدوار میں کمی ریکارڈ 

سیمنٹ کی پیدوار میں کمی ریکارڈ               اسلام آباد (اے پی پی):ملک میں سیمنٹ کی کھپت میں جاری  مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیادوں پر23 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررزایسوسی ایشن اورٹاپ لائن سیکورٹیز کے اندازوں کے مطابق جولائی سے لیکراکتوبر2022 تک کی مدت میں ملک میں 13.82 ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت متوقع ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 23 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 18.04 ملین ٹن سیمنٹ  کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ملک میں سیمنٹ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر37 فیصدکی کمی کااندازہ لگایاجارہاہے،اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراکتوبر2022 تک کی مدت میں 1.37 ملین ٹن سیمنٹ کی برآمدات متوقع ہے۔ مزید : کامرس –
Source : https://dailypakistan.com.pk/28-Nov-2022/1513850

اپنا تبصرہ بھیجیں