سجل اور احد نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام سے 'ان فالو' کر دیا

 

شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی احد رضا میر اور سجل علی نے  سوشل میڈیا پر ایک دوسرے سے تعلق ختم کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سجل نے پہلے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے میر کا نام ہٹا دیا تھا جبکہ احد نے اداکارہ کی چند تصاویر بھی اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی تھیں لیکن دونوں نے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر فالو کیا ہوا تھاتاہم اب دونوں شخصیات نے ایک دوسرے کو ان فالو کردیا ہے۔

یاد رہے کہ سجل اور احد کے درمیان رواں سال مارچ میں علیحدگی کی خبریں سامنے آئیں تھیں، جس کے بعد چند اداکاروں نے بھی صارفین سے اپیل کی تھی کہ احد اور سجل مشکل میں ہیں لہذا اُن کی زندگی پر زیادہ بیان بازی یا تبصرے نہ کیے جائیں۔

احد اور سجل نے علیحدگی کے حوالے سے تاحال کوئی تصدیق نہیں کی اور مستقل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے