سشانت سنگھ کی بہن کے الزامات پر ریا چکرورتی نے معنی خیز پیغام جاری کردیا

 

  آنجہانی بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بہن نے الزام لگایا تھا کہ ریا چکرورتی نے ان کے بھائی کی زندگی برباد کی جس پر جواباً آج ریا نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں دبے لفظوں میں ایک معنی خیز پیغام دیا۔


انہوں نے لکھا کہ ہنگامہ خیزی سے اوپر نکل آؤ، انانیت سے اوپر نکل آؤ، اتنا اوپر نکل آؤ کہ وہ صرف تم پر انگلیاں ہی اٹھا سکیں،  تم وہاں ہو جہاں وہ کبھی نہیں پہنچ سکتے، تم سکون میں ہو، تم محبت کے ساتھ ہو، انہیں سوچنے دو، تم کافی ہو، تم مکمل ہو، تم جیسے ہو ویسے ہی بہترین ہو۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک انٹرویو کے دوران پریانکا نے کہا تھا کہ سشانت کی زندگی 2019 میں برباد ہونا شروع ہوئی کیونکہ اس سال ریا چکرورتی ان کی زندگی میں آئی تھیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے