للت مودی سے قربتیں، سشمیتا سین کے سابق بوائے فرینڈ کا ردِ عمل آگیا

 

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بانی للت مودی کی اداکارہ سشمیتا سین کے ساتھ بڑھتی قربتوں پر اداکارہ کے سابق بوائے فرینڈ روہمن شال کا ردِ عمل بھی آگیا۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق روہمن شال نے پنک ولا سے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان کیلئے خوش ہونا چاہیے، پیار بہت ہی خوبصورت چیز ہے، میں بس اتنا جانتا ہوں کہ اگر اس نے کسی کو منتخب کیا ہے تو وہ یقیناً اس قابل ہے.

خیال رہے کہ سنہ 2018 میں سشمیتا سین اور روہمن شال نے اپنے رشتے کو پبلک کیا تھا تاہم دسمبر 2021 میں دونوں کا بریک اپ ہوگیا تھا۔ گزشتہ روز للت مودی کی جانب سے سشمیتا سین کے ساتھ تصاویر شیئر کی گئیں اور انہیں "بیٹر ہاف" کہا گیا جس پر دونوں کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں تاہم بعد میں ایک اور ٹویٹ میں للت مودی نے واضح کیا کہ ابھی شادی نہیں ہوئی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے